آپریشن ردالفساد کا پس منظر

پاک فوج کی محنت سے آپریشن ردالفساد کی کامیابی پاکستانی مسلح افواج ہر مشکل وقت میں اپنے قوم کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہی ہیں۔ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی دشمن سے حفاظت کرنی ہو یا پولیو ورکرز ٹیمز کی حفاظت ، یا کلبھوشن کا نیٹ ورک توڑنا ہو۔ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ شاندار کردار ادا کرتی رہی ہے۔ آپریشن ردالفساد کا پس منظر آ پریشن ردالفساد اور اس سے پہلے کیے جانے والے آ پریشنز میں بہت بڑا اور بنیادی فرق یہ ہے کہ پہلے تمام آ پریشنز ٹارگٹ تھے اور خاص علاقوں تک محدود رہے۔ لیکن ردالفساد ملک بھر میں چپھے ہوئے فسادیوں کے خلاف تھا۔ سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں ، دانشوروں اور ادیبوں کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے بھی آ پریشن ردالفساد کی حمایت کی۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے اس بات پر متفق تھے کہ دہشت گردی کرنے والے اور انھیں سہولیات فراہم کرنے والے یا دہشت گردوں کی کسی بھی طرح حمایت کرنے والے "فساد فی الارض" کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے نہ صرف فسادیوں کے خلاف...