نماز کی اہمیت ،اور اس کی ادائیگی کا مکمل طریقہ

نماز کی اہمیت ،اور اس کی ادائیگی کا مکمل طریقہ نماز/صلوة کا لغوی مطلب:۔ لفظ صلوٰۃ کا لغوی معنی ہے ،دُعا، جیسا کہ اِرشاد باری تعالیٰ ہے۔ وَصَلِّ عَلَیْھِمْ اَنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَھُمْ ’’اور آپ اُن کے لئے دُعا کریں کہ آپ کی دُعا اُن کے لئے سکون کا سبب ہے۔‘‘ اِسی طرح لفظِ صلوۃ رحمت و برکت کے معنی میں بھی آتا ہے۔ صلوۃ کا شرعی معنی یہ مخصوص اَقوا ل و اَفعال کا نام ہے جنہیں تکبیر تحریمہ سے شروع کیا جاتا ہے اور سلام کے ذریعے ختم کیا جاتاہے۔ نماز کی فضیلت:۔ نماز اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے۔ نماز بدنی عبادتوں میں سے سب سے افضل عبادت ہے۔ مسلمان اور کافر کے درمیان فرق پیدا کرنے والی چیز نماز ہے۔ حدیث مبارکہ میں ارشاد ہے: "بے شک نماز مومن کی معراج ہے " نماز ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ نماز کی اہمیت اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اللہ رب العزت نے سب احکام اپنے حبیب ﷺ کو زمین پر بھیجے،جب نمازفرض کرنی منظور ہوئی تو حضور ﷺ کواپنے عرش عظیم پر بلا کر اسے فرض کیا اورشب اسرا(یعنی معراج کی ...