پاکستان کے روایتی کھانے
وطنِ پاکستان اور اس کے روایتی پکوان
پاکستانی کھانے نہ صرف یہاں کی عوام بلکہ دیگر خطوں میں بھی اپنے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ جس طرح پاکستان جغرافیائی طور پر ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے وہی ہمارے صوبے اور علاقے اپنے مقامی کھانوں کی وجہ مشہور ہیں اور یہ کھانے ان علاقوں کی پہچان ہیں۔
گوشت ، سبزی ، میٹھا، میٹھائی، پکوڑے اور سموسے سے لے کر ہر طرح کے پکوان پاکستان میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
دنیا بھر میں پاکستان کے کھانے مشہور ہیں۔ یہاں کے کھانے چٹپٹے اور لذیز ہوتے ہیں لیکن کچھ کھانے ایسے ہیں جو ذائقے اور لذت کی وجہ سے اپنے علاقوں کی پہچان ہیں۔ آج ہم ان کھانوں کے بارے میں بات کریں گے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے منفرد ذائقوں کے وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔
لاہور کے روایتی پکوان :
لاہور اپنے خاص کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے لاہور کے لوگ کھانے کے بہت شوقین ہیں وہ کھانا اور کھلانا پسند کرتے ہیں۔
لاہور کا چرغہ پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ لاہور کے چرغے میں مختلف قسم کے مصالحے ملائے جاتے ہیں جو چرغے کے ذائقے کو مزید لذیز بناتے ہیں۔
لاہور کے سری پائے بہت مشہور ہیں۔ اور خاص طور پر لاہور کے پھجے کے سری پائے جن کا زکر ہر خاص و عام کی زبان پر ہوتا ہے مشہور ہیں۔ لاہور کے لوگ ناشتے میں حلوہ پوری، نہاری اور سری کھانا پسند کرتے ہیں۔
حلیم کو پاکستانی کھانوں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ نہ صرف عام دنوں میں بلکہ خاص تہواروں پر بھی حلیم ہر گھر میں تیار کی جاتی ہے۔ اندرون لاہور میں وزیر خان مسجد کے قریب حلیم کی دکان " کوذی حلیم" کے نام سے مشہور ہے۔
اس دکان کی حلیم لاجواب ہے جسے تیار کرنے کے بعد اس پر دھنیا ،ادرک ، اور سبز مرچ چھڑک کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گوالمنڈی میں میں موجود " چاچا فیکا" کی لسی سٹییل کے گلاس، مکھن اور اس لسی کے گلاس پر کریم کی لگائی گئی موٹی تہہ لسی کے ذائقے کو منفرد بناتی ہے۔ اس کے علاوہ لکشمی چوک کے قریب " بٹ کڑاہی" اور اقبال روڈ پر موجود" صدیق مچھلی فروش " بھی اپنے ذائقے اور لذت کی وجہ سے مشہور ہیں۔
ملتان کا سوہن حلوہ :
ملتان کا سوہن حلوہ ایسی سوغات ہے جو نہ صرف ملتان بلکہ دیگر شہروں سے آنے والے لوگ بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ملتان کا سوہن حلوہ اپنے ذائقے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ملتان کے سوہن حلوے خوشبو اتنی اچھی ہوتی ہے کہ کھائے بغیر رہا نہیں جاتا۔ جب بھی کوئی ملتان آتا ہے وہ حلوہ کھائے بغیر واپس نہیں جاتا۔
اندرون سندھ کے مشہور کھانے :
سندھی بریانی دنیا بھرمیں مشہور ہے۔ اس کو سندھ کی تاریخی ڈش تصور کیا جاتا ہے۔ اس ک علاوہ سندھ کے روایتی کھانوں میں لیمن سوڈا، رومالی روٹی، پاپڑ، گولا گنڈا، فالسے کا شربت ، آ لو کی بھجیا کے ساتھ کچوریاں ، چنا چاٹ تافتان، پراٹھے، قورمہ، پر اٹھا رولز، لکمی ، کوفتے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے کھانوں میں انڈے والا برگر، بادام کا شربت ، املی کی چٹنی، دھاگے والے کباب، حلیم، پرانز مسالا،
کریں کلا لی پاپز، دالچہ، پاپلیٹ فرائی فش، مرغ مسلم، زمین دوز مچھلی، رازالا، طائری، فرنی، پسندے، نرگسی کوفتے،
کٹاکٹ، دہی پھلکی اچار گوشت، اور دال کا حلوہ شامل ہیں۔
سندھ کے کھانوں میں مرچوں کا سالن، شامی کباب، چانپ، بن کباب، اچار ، تربوز افزاء، آ لو کی ترکاری، نہاری، زیرے کا شربت اور سکنجبین وغیرہ شامل ہیں۔
کراچی کے مشہور کھانے :
کراچی میں ملنے والے پکوان اور کھانے لذت اور ذائقے کے معیار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ کراچی میں بن کباب، مزیدار مٹکے والے دہی بڑے، چنا چاٹ، دہراجی کا گولہ گنڈا، بریانی، نہاری، لیاقت آباد کے گول گپے، فریسکو کے دہی بڑے، سموسے، پراٹھا اور چائے لزت اور ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں۔
پشاور کے مشہور پکوان :
پشاور کے چپلی کباب پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور لذت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ چپل کبابوں کے بننے کی خوشبو نہ صرف مقامی افراد بلکہ باہر سے آنے والوں کو بھی اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ چپل کباب خاص طور پر گائے کے گوشت سے بنائے جاتے ہیں۔ چپلی کباب پشتو کے لفظ " چپرخ " سے نکلا ہے۔ جس کے معنی فلیٹ، گول، یا چپٹے ہوئے کے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹھنڈائی یا سردائی، قہوہ، خشک میوہ جات، شروکوت اولاک، بولانی ، اوش، شکر قندی، بٹھہ ، منتو، ٹراؤٹ مچھلی، یخنی، نمکین گوشت، سبز چائے، قابلی پلاؤ اور پشاور کی آ ئسکریم شامل ہیں۔
بلوچستان کے مشہور کھانے :
سجی نہ صرف ایک بہترین ڈش ہے بلکہ بلوچستان کی پہچان بھی ہے۔ جو بھی اسے کھاتا ہے بار بار کھانے کی خواہش کرتا ہے۔ سجی کی تیاری میں بکرے کی ران اور دستی کو آ گ کے دہکتے کوئلوں پر منفرد انداز میں تیار کیا جاتا ہے۔ سجی واحد ڈش ہے جو بغیر گھی کے تیار کی جاتی ہے۔ تمام روائتی ڈشوں میں سجی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ بلوچستان اپنے لذیز اور خوش ذائقہ کھانوں اور مہمان نوازی کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہے۔ اس کے علاوہ دم پخت ، پرندوں کا گوشت ،کھڈی کباب ،مچھلی، اور مٹن باربکیو مشہور ہیں۔
Informative
ReplyDeleteVery delicious
ReplyDelete