تدوینِ قرآن کریم اور اس کی حفاظت

تدوینِ قرآن کریم اور اس کی حفاظت قرآن کریم کی تعریف:۔ لفظ قرآن " قراءة" سے ہے جس کے معنی پڑھنے کے ہیں۔ قرآن پاک ہر انسان کے لیے ہدایت اور مسلمانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ قرآن مجید اللّٰہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کے ذریعے نازل کی گئی۔ یہ اللّٰہ تعالیٰ کا کلام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کے زریعے سے نازل ہوا۔ قرآن مجید کو اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً تئیس (23) سال کے عرصے میں آہستہ آہستہ حالات واقعات اور ضرورت کے مطابق نازل فرمایا۔ جیسے جیسے قرآن مجید کی آیات نازل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو پڑھ کر سناتے اور ان کا معنی ومفہوم سمجھا دیتے۔ کچھ صحابہ کرام تو ان آیات کو وہی یاد کر لیتے اور کچھ صحابہ کرام لکھ کر محفوظ کر لیتے۔ قرآن کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کےلئے رشدوہدایت اور راہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن مجید وحی کے ذریعے نازل کیا گیا۔ قرآن کریم کے نام درج زیل ہیں۔ ...