Posts

Showing posts from May, 2023

ماہ رمضان اور اس کے فضائل و برکات

Image
 ماہ رمضان اور اس کے فضائل و برکات ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اس کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم کا نزول اسی مقدس مہینے میں ہوا۔ جب بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:    "یہ چاند خیروبرکت کا ہے ،یہ چاند خیروبرکت کا ہے میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا "۔  روزہ اور اس کی اہمیت:۔  روزہ فرضی عبادت ہے جس میں کوئی دکھاوا نہیں۔ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا۔  ارشاد باری تعالیٰ ہے:  "روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا "۔  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔  حدیث مبارکہ میں ہے کہ رمضان "شہر اللّٰہ" یعنی اللّٰہ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ باقی مہینوں سے افضل ہے۔  حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ میری...