Posts

ماہ رمضان اور اس کے فضائل و برکات

Image
 ماہ رمضان اور اس کے فضائل و برکات ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اس کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم کا نزول اسی مقدس مہینے میں ہوا۔ جب بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:    "یہ چاند خیروبرکت کا ہے ،یہ چاند خیروبرکت کا ہے میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا "۔  روزہ اور اس کی اہمیت:۔  روزہ فرضی عبادت ہے جس میں کوئی دکھاوا نہیں۔ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا۔  ارشاد باری تعالیٰ ہے:  "روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا "۔  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔  حدیث مبارکہ میں ہے کہ رمضان "شہر اللّٰہ" یعنی اللّٰہ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ باقی مہینوں سے افضل ہے۔  حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ میری...

تدوینِ قرآن کریم اور اس کی حفاظت

Image
 تدوینِ قرآن کریم اور اس کی حفاظت قرآن کریم کی تعریف:۔  لفظ قرآن " قراءة" سے ہے جس کے معنی پڑھنے کے ہیں۔ قرآن پاک ہر انسان کے لیے ہدایت اور مسلمانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔  قرآن مجید اللّٰہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کے ذریعے نازل کی گئی۔ یہ اللّٰہ تعالیٰ کا کلام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کے زریعے سے نازل ہوا۔ قرآن مجید کو اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً تئیس (23) سال کے عرصے میں آہستہ آہستہ حالات واقعات اور ضرورت کے مطابق نازل فرمایا۔ جیسے جیسے قرآن مجید کی آیات نازل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوتیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو پڑھ کر سناتے اور ان کا معنی ومفہوم سمجھا دیتے۔  کچھ صحابہ کرام تو ان آیات کو وہی یاد کر لیتے اور کچھ صحابہ کرام لکھ کر محفوظ کر لیتے۔  قرآن کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کےلئے رشدوہدایت اور راہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن مجید وحی کے ذریعے نازل کیا گیا۔ قرآن کریم کے نام درج زیل ہیں۔        ...

Top 10 luxury and expensive cars in Pakistan

Image
Top 10 luxury and expensive cars in Pakistan:.   Luxury cars are usually rated by their comfortable ride or cutting edge technology.  Still , the most important thing is the status they bring to the driver and the passenger. These are the cars  that choose to b drive or be driven. It means they must delivered unmatched comfort, a silky smooth ride, excellent driveability , acceptable performance, and most notably a great status symbol. In this article, we discussed the best luxury and expensive cars in Pakistan  that everyone likes.  List of car brands:.  1: Rolls Royce phantom  2: Audi A4 3: Hyundai Tucson 4: Land cruiser 5: Toyota premio 6: Range Rover  7: Mercedes Benz S class 8: BMW 7 series 9:  Lexus LX  10: Kiya Sportage 1: Rolls Royce phantom:.                             The Rolls-Royce phantom is a famous and log lasting image of the modern car. It f...

Top 10 smart phone brands in Pakistan

Image
 Top 10 Smart phone brands in Pakistan A facility like a smartphone provides people like a opportunity to communicate and many other such facilities and it is like becoming a part and necessity of human life . In today modern age , having a phone is very important for human beings. Smartphone is handle that is completely like a computer. It was discovered by the Motorola mobile John Mitchell and martin Cooper in 197.  A mobile phone is defined as " A portable wireless device that allows to users to make and received calls over the air and operates  over a network of cellar cites or based stations, as opposed to a landline phone, which is connected to a telephone wall jack with wires".  I'm this article, you will know about the features, characteristics, and function of mobile phone. So, read this article that you will get more information about the mobile phones that your level of knowledge increased.  1 Samsung:.  Samsung is now popular not only  in P...

خطرناک مرض کینسر کیا ہے اور اسے کیسے بچا جا سکتا ہے

Image
 خطرناک مرض کینسر کیاہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے  کینسر کیا ہے؟ کینسر سے مراد ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسمانی خلیے بے قابو ہو کر تقسیم ہونے لگتے ہیں اور پھر یہی خلیے نارمل خلیوں کو بھی تباہ کر کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ ہمارے جسم کا گروتھ کنٹرول کرنے والا نظام خراب ہو جاتاہے اور اس طرح پرانے عمر رسیدہ سیلز اپنے متعین وقت پر ختم نہیں ہو پاتےاور نئے بننے والے سیلز بھی بلا ضرورت بنتے رہتے ہیں۔ یہ سیلز بے قابو ہو کر ایک گچھے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جنہیں ٹیومر کہتےہیں۔  کینسر کیسے جنم لیتا ہے؟ کینسر ایک جینیاتی مسئلہ ہے جو کہ یا تو وراثتی انتقال سے جنم لیتا ہے یا ایسے عوامل سرزد ہوتے ہیں جن سے ہمارے جسم کا گروتھ کو کنٹرول کرنے والا نظام درہم برہم ہو جاتاہے یہ زندگی میں کسی بھی وقت ہمارے ڈی این اے میں نقائص کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور یہ خرابیاں مختلف ماحولیاتی عناصر  جیسا کہ یو۔ وی ریڈی ایشنز ، سموکنگ ، وائرسز، کیمیکلز یا ریڈیو ایکٹو اشیا سے تا دیر رابطے کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ عام حالات میں ہمارے ڈی این اے میں ٹیومر سپریسر جینز پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر ہونے سے ...

دنیا کی چند خوبصورت اور بلند عمارات

Image
  دنیا کی چند خوبصورت اور بلند عمارات  کسی جگہ اور عمارتوں کی تعریف ان کی اونچائی یا  لمبائی سے نہیں کی جاسکتی بلکہ ان کی تعریف ان کی بناوٹی خوبصورتی اور پر کشش مناظر سے کی جا سکتی ہے۔ بلند عمارتیں بنانا شروع سے ہی انسان کا درینہ خواب رہا ہے۔ اسے انسانی صلاحیت اور فنی عروج کی نشانی سمجھا جاتا رہا ہے۔ آج ہم دنیا کی چند خوبصورت اور بلند عمارتوں کی تفصیل پیش کریں گے یہ عمارتیں اپنی خوبصورتی اور بلندی کے ساتھ ساتھ انسانی مہارت اور فن و تعمیر کی اعلیٰ شہکار ہیں۔  برج خلیفہ ، دبئی:۔  جنوری 2010ء میں دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت " برج خلیفہ " ٹاور کا افتتاح کیا گیا۔ برج خلیفہ 2717 فٹ اونچائی کے ساتھ اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ اس ٹاور میں 163 منزلیں اور کئ فائن ڈائن ریستوران اعلیٰ درجے کے ہوٹلز اور کارپوریٹ شامل ہیں۔ اس کی تعمیر کے دوران اسے برج دبئی کا نام دیا گیا تاہم بعد ازاں ، ابو ظہبی کے  رہنما شیخ خلیفہ ابن زید النیہان کے نام پر اسے برج خلیفہ کا نام دیا گیا۔ اسے شکاگو کی ایک آ رکیٹیکچرل  فرم سکیڈ مور، اوونگز ایڈ مرل نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس ٹاور...

سر چشمہ ہدایت حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

Image
سر چشمہ ہدایت حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ راشد ہیں۔ آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد ہیں۔ قبول اسلام کے وقت آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر دس برس تھی۔ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تعلق قبیلہ بنو ہاشم سے تھا۔ آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد کا نام حضرت اب طالب اور والدہ کا نام حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اللہ تعالیٰ عنھا تھا۔ آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لقب حیدر،کنیت ابو تراب اور ابوالحسن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کیا۔ اللہ تعالٰی نے ان دونوں کو حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنھما جیسے مایہ ناز بیٹے عطا فرمائے، جنھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنتی نوجوانوں کے سردار قرار دیا۔  حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سیرت و کردار:۔  حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بچپن ہی سے پاکیزہ اخلا ق کے مالک تھے۔ آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بے حد سخی، فیاض ا...