خانہ کعبہ اور اس کے مقامات

خانہ کعبہ اور اس کے مقامات خانہ کعبہ (بیت اللہ):۔ خانہ کعبہ (بیت اللہ) اللّٰہ تعالیٰ کا گھر ہے جس کا حج اور طواف کیا جاتا ہے۔ یہ پہلا گھر ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے لیے زمین پر بنایا۔ سورہ آ ل عمران میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: " اللّٰہ تعالیٰ کا پہلا گھر جو لوگوں کےلئے مقرر کیا گیا وہی ہے جو مکہ مکرمہ میں ہے جو تمام دنیا کے لیے برکت وہدایت والا ہے " جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم الہٰی ہوا کہ مکہ کی طرف جاؤ تب آ پ حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل کو لے کر روانہ ہو گئے اور اس مقام پر پہنچے جہاں اب مکہ واقع ہے۔ یہاں کوئی عمارت نہ تھی اور نہ پانی تھا اور نہ یہاں کوئی رہتا تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بیوی بچے دونوں کو یہاں بٹھا دیا ایک مشکیزہ اور کھجوریں پاس رکھ دیں اور خود شام کی طرف روانہ ہو گئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام جب دوسری بار مکہ آ ئے تو قیام نہ کر سکے لیکن جب تیسری بار تشریف لائے تو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ یہاں ایک گھر تعمیر کرو۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جوا...